اہم خبریں

اعصام الحق 8 ووٹ لیکر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق اگلے 4 سال کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں،
مزید پڑھیں:حکومت سازی کی تیاریاں، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب

اعصام الحق قریشی 8 ووٹ لے کر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، انکے مدمقابل اصغر نواز 15 میں سے 7 ووٹ لے سکے،

اسکےعلاوہ کرنل (ر) ضیا سیکرٹری جنرل اور عارف قریشی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے،الیکشن کمشنر کے فرائض سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی نے سر انجام دیئے ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کے فیصلے

کے بعد اعصام الحق نے اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ٹینس کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، خواہش ہے ہمارے نوجوان کھلاڑی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹینس کی بہتری کیلئے کام کروں گا۔

متعلقہ خبریں