لاہور( نیوز ڈیسک ) استحکام پاکستان پارٹی امیدوار عون چوہدری کی شریک حیات اور سابقہ اداکارہ نور بخاری نے شوہر عون چودھری کی جیت پرنامناسب کمنٹس کرنے والوں کو جواب دیدیا،
مزید پڑھیں:حکومت سازی کی تیاریاں، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نور بخاری کے شوہرعون چودھری نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کامیابی حاصل کر لی ہے،
شوہر کی کامیابی کے بعد اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین نے نامناسب تبصرے کیے۔جس پر نور بخاری نے کسی کا نام لئے بغیر لکھا کہ صارفین اپنا غصہ میری پوسٹس پر نہ نکالیں اور مہربانی کر کے اپنی منفی سوچ خود تک محدود رکھیں،
انہوں نے لکھا کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جن شخص کو اپنے گھر میں سالن میں دوسری بوٹی نہیں ملتی وہ بھی سوشل میڈیا پر آ کر لوگوں کے بارے کمنٹس کرتا ہے، ایسے لوگ اپنا غصہ شوبز کی شخصیات پر نکالتے ہیں۔