اہم خبریں

شہباز شریف اور مقبول صدیقی کا ٹیلی فونک رابطہ

کراچی( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے حکومت بنانی کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
مزید پڑھیں:بلوچستان ،حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈسکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک

سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا، ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ،شہباز شریف نے مرکز میں حکومت بنانے کیلئے

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مل کر حکومت بنانےکیلئے ملاقات کی جائے،انہوں نے کہا کہ ملک کے بہتر مستقبل کے لیے باہمی مشاورت سے راستے نکالے جائیں،

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد جواب دیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں