لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان بھر میں الیکشن 2024 مکمل ہونے کے بعد تمام امیدواروں کے نتائج مکمل ہونے کے قریب ہیں ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کے حلقہ این اے 130 کے نتائج کا فارم 47 اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ۔حلقہ این اے 130 کا فارم 47 ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جس کے مطابق نواز شریف کامیاب قرار دیئے گئے تھے اورآزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد دوسرے نمبر پر ۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس وقت الفاظ ’فارم 47‘ اور ’فارم 45‘ ٹاپ ٹرینڈز بن چکا ہے
سوشل میڈیا صارفین حلقہ این اے 130 میں ووٹوں کی گنتی پر تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ایک صارف نے دونوں فارمز کی تصویر ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’ میرے پاس حلقہ این اے 130 کے پولنگ سٹیشن کے فارم 45 میں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے 16 اور 7 ووٹ ہیں جبکہ ان کے ووٹ فارم 47 میں کہیں نہیں ہیں۔

‘ایک اور صارف نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’این اے 130 میاں نواز شریف بمقابلہ یاسمین راشد، فارم 47 پر ایک سرسری نظر آپ کو کئی سوالات کے ساتھ چھوڑ دے گی۔ کیا دوسرے امیدواروں اور ان کے خاندان کے افراد نے الیکشن 2024 میں اپنے لیے ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا؟‘فارم 45 اور 47 ہوتے کیا ہیں؟‘احسن راجہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’وقت بدل دیا، جذبات بدل دیے، سکون کریں پاکستان میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔پریزائڈنگ افسران اس فارم کو ریٹرننگ افسر کو ارسال کرتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں : ہارون آباد ، شوکت بسرا کو شکست کا سامنا، اعجاز الحق نے میدان مار لیا
امیدوار پولنگ سٹیشن سے فارم 45 کے ذریعے حاصل کردہ ووٹوں کی تعداد گن سکتے ہیں۔فارم 45 کو عام طور پر ’رزلٹ آف دی کاؤنٹ‘ کہا جاتا ہے، اس فارم میں پولنگ سٹیشن کا نمبر، حلقے کا نام، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد، ڈالے گئے ووٹوں کی کل تعداد اور ہر امیدوار کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیل شامل ہوتی ہے۔ فارم 47 میں انتخابی حلقے کے غیر مصدقہ نتائج کے بارے میں معلومات ہوتی ہے، اس فارم میں ڈالے گئے اور منسوخ کیے گئے ووٹوں کی تعداد بھی شامل ہوتی ہے۔















