پشاور( نیوز ڈیسک) کے پی کے سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر(تحریک انصاف ) کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے ، پی ٹی آئی کےامیدوار چترال، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان اور بنوں سے بھی کامیاب ہوئے ہیں،صوبے میں حکومت بنانےکیلئے اسمبلی میں 73 نشستیں درکار ہیں ،جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 76 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور بغیر کسی اتحادی کے صوبے میں مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنانیکی پوزیشن میںآگئے ہیں اور علی امین گنڈاپور ڈیرہ اسمٰعیل خان سے تیسرے وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں، ان سے قبل مفتی محمود اور سردار عنایت اللہ خان گنڈاپور کا تعلق بھی ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا،علی امین گنڈاپور پہلی مرتبہ صوبائی حکومت میں وزیر بنے تھے اور 2018 میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے تھے۔















