اہم خبریں

قومی اسمبلی کی 129نشستوں کے نتائج،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزادامیدوار51سیٹوں کے ساتھ سرفہرست

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،قومی اسمبلی کی اب تک 129نشستوں کے نتائج کااعلان ہوچکا ہے،

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی اب تک 129نشستوں کے نتائج کااعلان ہوچکا ہے جس میں سرفہرست پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تعداد51ہے،

جبکہ دوسرے نمبر پر ن لیگ ہے ،جن کو 39نشستیں ملی ہیں،پیپلزپارٹی 33سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے،ایم کیو ایم کو اب تک کے نتائج کے

مطابق صرف تین نشستیں حاصل ہوسکی ہیں،

مزیدپڑھیں:وعدے کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کرائے،نگراں وفاقی وزراء

اسی طرح جمیعت علمائے اسلام (ف)کو بھی صرف ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے،جبکہ ق لیگ اور بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل)کو بھی ایک ،ایک سیٹ پرفتح حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں