اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ سے متعلق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اہم انکشاف کئے ہیں،
مزید پڑھیں:بلوچستان اسمبلی کےغیر سرکاری نتائج
ایک معرف میگزین کو انٹرویو میں محمد رضوان نے کہا کہ میں حفیظ بھائی کو اپنے ڈپارٹمنٹ کے دنوں سے جانتا ہوں اور مجھے یاد ہے کہ اس دوران میرے پیچھے حفیظ بھائی نے انتظامیہ کو کہا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا،اس دوران ہمارے پاس ٹیسٹ کھلاڑی عدنان اکمل تھے،تاہم حفیظ بھائی
نے کہا کہ اگر میں بطور کیپر نہیں کھیل رہا تو اس صورت میں مجھے بلے باز کے طور پر کھلایا جائے، لیکن مجھے بینچ پر نہیں بٹھایا جانا چاہئے اور میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں
جب میں پہلی بار ٹیم میں آیا تھا اور حفیظ نے مجھ میں کچھ دیکھا تھا۔