اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ کے سابق رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستانی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پاکستانی عوام نے بلند آواز میں اور واضح طور پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔عوامی مینڈیٹ کو استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ افراتفری کا باعث بنے گی۔
انتخابی عمل کی سر گرمی گزر گئی؛ یہ ملک کوسیدھے راستے پرگامزن کرنے کا وقت ہے.سیاسی قیادت – میاں نواز شریف، آصف علی زرداری، عمران خان، مولانا فضل الرحمان دیگر چھوٹی موٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کو درپیش بے پناہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
The people of Pakistan have spoken, loudly and clearly; any attempt to manipulate their mandate will result in unsustainable chaos.
The heat of the electoral process has passed; it is time to allow the country to heal.
The political leadership – Mian Nawaz Sharif, Asif Ali…— Shahid Khaqan Abbasi (@SKhaqanAbbasi) February 8, 2024
انہیں یہ تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ تاریخ خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے عوامی فیصلہ تبدیل کرنے کی کوشش کی تو حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔عوام نے فیصلہ سنادیا جسے فوری تسلیم کیا جانا چاہیے ورنہ حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔















