اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عامر مسعود مغل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ،انہوں نے کہا کہ میری 39 ہزار کی لیڈ ہے،دھاندلی سے باز رہا جاے عوام ایسا نہیں کرنے دیں گے،میرے پاس موجود فارم 45 کے مطابق 295 پولنگ اسٹیشن پر میرے ووٹ 74989 ہیں ،اانجم عقیل خان کی 35267 ووٹ ہے ،میری لیڈ 39722 ہے،ابھی 48 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ آنا باقی ہے،این اے 46 پی ٹی آئی کے امیدوار عامر مغل نے آر او کی جانب سے جاری نتائج سے عدم اتفاق کر دیا ہمارے وکلا کی ٹیم آر او دفتر جا رہی ہے ،ہماری تو بہت بڑی لیڈ ہے فارم 45 ہمارے پاس ہیں۔















