لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے کاکہا ہے کہ مشاورت سے پاکستان کو آگے بڑھائینگے،ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تووہ زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کرے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نواز شریف کہہ رہے ہیں کہ جس پارٹی نے لیڈ کرنا ہے اسے سادہ اکثریت ملنی چاہیے۔ ن لیگ کو سادہ اکثریت ملی تو وہ زیادہ سے زیادہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کرے گی کہ وہ ملک کا حصہ بنیں، دیگر جماعتوں کو مدعو کریں گے تاکہ مل کر ملک کو آگے لے جا سکیں۔
مزیدپڑھیں:عام انتخابات، کراچی کے مختلف حلقوں میں کس کو کس پر برتری؟
ا ن کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو بھی ایگزیگٹو کے ساتھ آن بورڈ ہونا چاہیے تاکہ پاکستان میں جو پالیسیاں بنیں ان میں بگاڑ نہ ہو سکے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ مشاورت سے ہم پاکستان کو آگے بڑھائیں۔















