پشاور(نیوزڈیسک)غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔خیبرپختونخوامیں اب تک کے پولنگ رزلٹ کے مطابق:
پی کے 35 بٹگرام
خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 35 بٹگرام کے 20 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار تاج محمد خان 5972 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار نوابزادہ ولی محمد 3905 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
مزیدپڑھیں:انتخابات2024،غیرحتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری،کس صوبے میں کونسی پارٹی آگے
پی کے 45 ایبٹ آباد
خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 45 ایبٹ آباد کے 6 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوارمشتاق غنی 1466 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک ارشد 1123 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔















