اسلام آباد ( اے بی این نیوز )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کے پرامن انعقاد پرپوری قوم کو مبارک باد پیش کی ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد جیسے اہم ترین قومی فریضہ اور آئینی ذمہ داری کی تکمیل میں کمیشن کے سرخرو ہونے ، الیکشن کے پرامن انعقاد پرامن انعقادپر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں
چیف الیکشن کمشنر نے پاکستانی عوام اور تمام اداروں بشمول نگران قومی اور صوبائی حکومتوں،سیاسی جماعتوں کاشکریہ ادا کیاسیکیورٹی اداروں،پولیس اور سول ایڈمنسٹریشن، پاکستان آرمی،قومی میڈیا، ووٹرز، ریٹرنگ افسران، پریذائیڈنگ افسران اور دیگر پولنگ عملہ کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے معزز اراکین، رفقائ اور اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ان تمام کی شب وروز محنت سے اس عظیم ذمہ داری کی تکمیل میں کامیابی نصیب ہوئی ابھی ہم نے اپنی ذمہ داری کا ایک حصہ مکمل کیا ہے۔
پولنگ کے عمل کی تکمیل ہوئی ہے اور اب غیر حتمی نتائج کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔مجھے امید اور اعتماد ہے کہ ہمارے ریٹرنگ افسران اس اہم کام کی تکمیل میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے
نتائج کی بروقت ترتیب اور ترسیل کو ممکن بنائیں گے،















