اسلام آباد ( اے بی این نیوز )این اے106 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 22 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار خالد نواز 4 ہزار587 ووٹ لے کر آگے،ن لیگ کے امیدوارجنید انور چودھری4 ہزار411 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر،این اے150 ملتان کے30 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ،پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار زین قریشی9ہزار105 ووٹ لے کر آگے،
ن لیگ کےجاوید اختر8 ہزار345ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر،این اے2 سوات کے16 پولنگ سٹیشن کا غیر حتمی غیرسرکاری نتیجہ،تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار امجدعلی خان3 ہزار852ووٹ لے کر آگے،پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر حیدر علی خان2350ووٹ لے کر دوسرے نمبر،مسلم لیگ ن کے امیر مقام1870 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر،این اے265 پشین16 پولنگ سٹیشن کاغیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان4ہزار209 ووٹ لے کر آگے،آزاد امیدوار عبدالرؤف ایک ہزار590 ووٹ لے کردوسرے نمبر،پی این اے پی کے امیدوار خوشال خان کاکڑ ایک ہزار25 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔















