اہم خبریں

تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کر لیا، چیف آرگنائزر تحریک انصاف عمر ایوب خان نے کہا کہ موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش اور بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹ کیلئے نکلنے پر عوام کے شکرگزار ہیں۔

مزیدپڑھیں:پولنگ سٹیشنز کے دروازے بند،گنتی شروع

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پولنگ کے وقت میں کم از کم ایک گھنٹے کی توسیع کرتے ہوئے پولنگ کو 6 بجے تک جاری رکھنے کا اعلان کرے۔

متعلقہ خبریں