لاہور ( اے بی این نیوز )خداکاواسطہ ہے مخلوط حکومت کانام نہ لیں،ملک میں ایک ہی جماعت کو اکثریت ملنی چاہیے، سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی ووٹ کا سٹ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو، کہا قر با نیاں دے کر یہا ں پہنچے ہیں ، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ دیں، ،وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کے ناموں کافیصلہ الیکشن کے بعد پارٹی کرے گی،عوام گالم گلوچ اوربدتمیزی کے کلچر کے خاتمے کیلئے ووٹ کاسٹ کریں،
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا کے سادہ لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا، نواز شریف
عوام کایہ خواب شرمندہ تعبیرہوناچاہیے،انشااللہ جلد مہنگائی کاخاتمہ ہوگا،پاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کرینگے،، نوازشریف نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ماڈل ٹاون کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا ، سابق وزیراعظم نوازشریف شیر کونہیں اپنے اتحادی استحکام پاکستان پارٹی کے نشان عقاب کو ووٹ دیا۔