لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ پولنگ سٹیشن آمد ، نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سب کے سامنے ووٹ کاسٹ کردیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے۔
قبل ازیں صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے بھی این اے 128 لاہور میں اپنا ووٹ ڈالا۔















