نوڈیرو ( نیوز ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ڈے پر نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے کہا کہ آج میں اپنا ووٹ ڈالنے آیا ہوں
مزید پڑھیں:فیصل آباد، این اے95 سے 2 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
، عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت استعمال کریں، موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، موبائل سروس فوری بحال کی جائے،پیپلز پارٹی کے
چیئرمین کا کہنا تھا کہ موبائل سروس کی بندش سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑیگا اور فارم 45 کے کوآرڈینیشن میں مشکلات کا سامنا ہوگا، تاخیرسے عوام کا نقصان ہوسکتا ہے،
موبائل فون سروس کو فی الفور بحال ہونا چاہئے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جاسکتا، عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہیں ، پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔















