کراچی (نیوزڈیسک)این اے 246 ایم کیو ایم پی کے امین الحق بمقابلہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع۔عام انتخابات میں 128 ملین سے زیادہ ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کیلئے اپنے بنیادی حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں ۔
کراچی کے میٹروپولیٹن شہروں میں بڑ ے بڑے سیاسی برج گرنے کا امکان ہے جبکہ اور کراچی کا NA-246 بھی ایسا ہی ایک حلقہ ہے جہاں امیدواروں کی تعدادکہیں زیادہ ہے جن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے امین الحق، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک محمد عارف اعوان، مسلم لیگ نوازکے سلیم اشرفی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے وسیم اختر، ٹی ایل پی کے محمد علی،اے این پی) کے دوست محمد اور دیگر مذکورہ امیدواروں کے لیے مدمقابل ہیں۔
نشست رقبہ حلقہ NA-246 کراچی ویسٹ- ضلع وسطی کے چارج نمبر 7, 22, 27 اور 28 کو چھوڑ کر مومن آباد سب ڈویژن پر مشتمل ہے۔جائزہ2018 کے انتخابات کے دوران، یہ حلقہ NA-249 کراچی ویسٹ-II، NA-251 کراچی ویسٹ-IV اور NA-252 کراچی ویسٹ-V کے حلقوں پر مشتمل تھا
مزید پڑھیں:ڈی آئی خان؛ دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر خود کش حملہ،4 اہلکار شہید ، 6 زخمی
اس حلقے سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا، ایم کیو ایم پی کے امین الحق اور پی ٹی آئی کے آفتاب جہانگیر نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مذکورہ نشستیں، بالترتیب۔حلقے کی کل آبادی 877,858 ہے جس میں 423,861 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں – جن میں 241,259 مرد اور 182,602 خواتین ووٹرز ہیں۔















