اسلام آباد( نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں
مزید پڑھیں:عام انتخابات 2024، ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا
موبائل فون بند کرنا الیکشن دھاندلی کی ابتدا ہے، عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی
شکایات سامنے آئیں،اس حوالے سے اپنے بیان میں آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ ملک میں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے،
کچھ عرصے سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی،سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز کسی صورت منظور نہیں ہیں۔















