اہم خبریں

سکیورٹی کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کاکام ہے،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت وعافیت مکمل ہوگا،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کاکام ہے،الیکشن کمیشن
مزید پڑھیں:وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسزکے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیگا،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمیشن پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں

دہشتگردی کے واقعات ہوئے، امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت و عافیت مکمل ہوگا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے،سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن وزارت داخلہ

کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دیگا، ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگردی کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا،واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

متعلقہ خبریں