اہم خبریں

موبائل سروس معطل، رابطوں کا فقدان،اکثریتی حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات 2024 کیلئےملک بھر میں پولنگ شروع ، مختلف حلقوں میں پولنگ کا عمل تاحال شروع نہ ہو سکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 48 شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر کا سامنا،

پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود ہونے کے باوجودبروقت پولنگ کے انتظامات نہ ہونے کے باعث پولنگ میں تاخیر ۔کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔

اکثر پولنگ اسٹیشنوں پریزائیڈنگ افسران کے نہ پہنچنے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہو سکی، پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔پولنگ عملے نے حکومتی ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں  موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے رابطوں میں مسائل کا سامنا ہے۔رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سپر گرامر اسکول کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں نہ عملہ پہنچ سکا ،

کراچی کے حلقے این اے 246 اورنگی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی ہے، اور نہ ہی سامان پہنچ پایا ہے، پولنگ اسٹیشن پر سکیورٹی اہلکار اور امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ پہنچ گئے ادھر خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں سرد موسم کے باعث مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر بھی پولنگ تاخیر کا شکار، بونیر کی پولنگ اسٹیشن نمبر 109 گرلز ڈگری کالج ڈگر میں پولنگ ایجنٹ اور ووٹرز ہی نہیں پہنچ سکے۔

متعلقہ خبریں