اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ خواتین کو الیکشن میں حصہ ڈالنا چاہیے،بہت خواتین کی خواہش تھی کہ پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں،بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ہمارا اور فوج بھی ہماری،ملک کے خاطر ہمیں آگے بڑھنا چاہیے،ہم نے جب جب آگے بڑھنے کی کوشش کی مشکلات سامنے آئیں،
مزید پڑھیں :بیرسٹرگوہر کا ’’ ن ‘‘ اور پیپلز پارٹی کو بڑا چیلنج
میں نے ابھی بھی کارکنان سے پرامن رہنے کا کہا،این اے 10سے پریزائیڈنگ افسر کی تعداد کم اور پرائیوٹ سکول کےٹیچرزہیں،سرکاری ملازم کے علاوہ کوئی بھی بندہ پریزائیڈنگ افسر نہیں بن سکتا،امید ہے ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمیں جوائن کریں گے،یہ لوگ ہم سے این آر ار مانگ رہے تھے،ہم کوئی ایسی کال نہیں دی کہ کوئی قانون کو ہاتھ میں لے،لیکن پرامن احتجاج بھی لوگوں کاحق ہے،ان لوگوں نے جیسے ہی حکومت سنبھالی اپنے کیسز ختم کرادیے۔















