اسلام آباد( اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن اآف پاکستان کی ویب سائٹ انتخابات سے چند گھنٹے قبل کریش ہوگئی ۔اے بی این نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جانے کیلئے لنکhttps://www.ecp.gov.pk/ پر کلک کیا گیا تو اگلے مرحلے میں502 Bad Gatewayکا آپشن جو کہ ویب سائٹ کے کریش ہونے کا المیہ سنا رہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب عام انتخابات کو چند گھنٹے ہی باقی ہیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کا یوں بند ہونا کئی سوالیہ نشان چھوڑ رہا ہے ۔
الیکشن کے موقع پر الیکشن کمیشن کیسے منیج کرے گا ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن انتظامیہ کو اس سے کوئی غرض نہیں ۔ تقریبا5 گھنٹے گزرنے کے باجود الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بحال نہ ہوسکی تاہم جزوی طور پر بحالی کی کوشش جاری ہیں















