اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پورے ملک میں پرامن انتخابات یقینی بنائیں گے،پوری کوشش ہے الیکشن کے عمل میں کسی صورت جانوں کا نقصان نہ ہو، نگران وزیرداخلہ گوہر اعجاز کی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس ،کہاحساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں،انتخابات میں تین لیول پر سکیورٹی انتظامات کئے ہیں،
مزید پڑھیں :آخری دم تک پرامن اور منصفانہ انتخابات کی کوشش کروں گا، گورنر خیبرپختوننخوا
پاک فوج کے دستے کیو یک ریسپارنس فورس کے طور پر تعینات ہونگے، درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس کو بندکیاجاسکتاہے،کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا،ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں سے خطرہ ہے، امید نہیں یقین ہے یہ الیکشن صاف، شفاف اور پرامن طریقے سے کرائیں گے،لوگ مطمئن ہوکر حق رائے دہی استعمال کریں،بلوچستان میں شرپسندوں نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی،سب کیلئے ایک ہی پیغام ہے کوئی قانون کو ہاتھ میں نہ لے















