اہم خبریں

انتخابات،روسی وفدکا الیکشن کمیشن کا دورہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )عام انتخابات 2024 کے مشاہدہ کیلئے روسی وفدکا الیکشن کمیشن کا دورہ، سوک چیمبر آف دی رشین فیڈریشن کے8 رکنی وفد نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا ، ملاقات میں الیکشن کمیشن کے دیگر حکام بھی موجود تھے،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے روسی وفد کو انتخابات کے مشاہدہ کیلئےپاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا،وفد کو پاکستان میں انتخابات کے انعقاد،

مزید پڑھیں :عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی مشق کا فیصلہ

کمیشن کی تیاریوں اور انتظامات سے آگاہ کیا،وفد کے چیئرمین نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو سراہا،وفد نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وفد کا انتخابات کیلئے قائم الیکشن سٹی اورالیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر کا بھی دورہ ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وفد کو کمیشن کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں