اہم خبریں

شیرکاشکارمیں خودکروں گا،بلاول

لا ڑکانہ ( اے بی این نیوز    )بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پرانے سیاستدان ملک میں نفرت اورتقسیم کرناچاہتےہیں،یہ سیاستدان ملک کی سلامتی کوخطرے میں ڈال رہے ہیں،ان لوگوں کی وجہ سےپوراملک مایوسی کاشکارہے،ہماری معیشت کونقصان ان بزرگ سیاستدانوں کی وجہ سےپہنچ رہاہے،ایک شخص چوتھی باروزیراعظم کی کرسی پربیٹھناچاہتاہے،یہ لوگ ہماری معیشت اورمستقبل سےکھیلناچاہتےہیں،ان کی ذاتی دشمنی کی وجہ سےملکی معیشت تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی،یہ اپنامنشورنہیں بتاسکے،عوام کوبےوقوف بنانے کی کوشش کررہےہیں،

مزید پڑھیں :ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان کےعوام بہت سمجھ دارہیں وہ ا ن لوگوں کوسمجھتے ہیں،یہ جیت گئےتوپھرسےانہوں نےسیاسی مخالفین سےانتقام لیناہے، وہ جلسہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم تین دفعہ یہ فلم دیکھ چکے ہیں کیااب چوتھی باربھی دیکھیں،تیسری دفعہ اس شخص کوآراوالیکشن کےذریعے آپ پرمسلط کیاگیا،یہ شخص ان سے بھی لڑپڑاجواس کواقتدارمیں لے کرآئے،چوتھی باریہ وزیراعظم بن بھی گیا6ماہ بعدروناشروع کردےگا،یہ پھرکہےگامجھے کیوں بلایا اورکہے گامجھے کیوں نکالا،آپ نے8فروری کوتیرپرمہرلگاکرہمیں کامیاب کراناہے،آپ ہمیں الیکشن میں کامیاب کرائیں شیرکاشکارمیں خودکروں گا،آپ ہمیں اقتدارمیں لائیں نفرت اورتقسیم کی سیاست ختم کریں گے،یہ وہ شیر ہے جو عوام کاخون چوسنے کیلئے تیار بیٹھا ہے،مسلم لیگ ن نفرت اورتقسیم کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں