اہم خبریں

اعجاز چوہدری ، یاسمین راشد ، محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (نیوزڈیسک) 9 مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کے مقدمے میں پیشرفت،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نےتھانہ شادمان کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، عدالت کا ملزمان کا ٹرائل جیل میں کرنے کا حکم ۔

جج انسداد دہشت گردی عدالت محمد نوید اقبال نے مقدمے کی سماعت کی ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔عدالت نے ملزمان کا جیل میں ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا اور اور آئندہ سماعت پر گواہوں کو بھی طلب کر لیا۔عدالت نے سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا تھا جبکہ عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر 134 سرکاری ملازمین کو گرفتار کرنے کا حکم

پراسیکیوشن نے تھانہ شادمان نزر آتش کیس کا چالان جمع کرا رکھا ہے، چالان میں بغاوت سمیت دیگر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور شادمان پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں