اہم خبریں

نوازشریف آتا ہے تو عوام کیلئے سستا آٹا، چینی ،سستاپٹرول لاتا ہے ،مریم نواز

مری (نیوز ڈیسک)چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ووٹ کی پرچی محض کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نےکبھی مری کے کسی جلسے میں اتنی خواتین کو شرکت کرتے ہوئے نہیں دیکھا ، مری والو پہلی بار برفباری میں اتنا بڑا جلسہ ہوتے دیکھا۔

،کل جب مری آئے تو برفباری ہورہی تھی، مجھے پتہ چلا آج صبح سے لوگ یہاں آکر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں آپکی شکرگزار ہی نہیں مقروض بھی ہوگئی ہوں،مری پاکستان کا دل ہے اور نوازشریف کا بھی، اب مریم نواز کا بھی دل ہے، مری ملک اور بیرون ملک سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے، زبردست ترقی بھی مری کاحق ہے اور مل کر رہے گا، مری کی ترقی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے، گزشتہ 5سالوں میں مری میں مختلف مافیاز کو لایا گیا

مزید پڑھیں:‌ووٹ کو عزت دو کا دعویٰ جھوٹا ،نوازشریف کا امیر المومنین بننے کا خواب چکنا چور کردینگے،بلاول بھٹو

مری کے لوگوں نے مافیاز کو یہاں سےبھگانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مری والوں کی ساری مشکلات کو آسان کریں گے، جانتی ہوں مری میں گیس کا مسئلہ ہے، یہاں لکڑی جلانا پڑتی ہے، آپ نے نوازشریف کو موقع دیا تو مری کے گھر گھر میں گیس پہنچائیں گے، یہاں پہاڑوں پر گھر بنے ہوئے ہیں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ہم علاج کی سہولیات گھروں تک پہنچائیں گے، ہم مری کو ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال دیں گے۔

مریم نواز نےمزید کہا کہ مری میں کالج اور یونیورسٹی کی تعمیر ناگزیر تاکہ نوجوانوں کو تعلیم کیلئے باہر نہ جانا پڑے، نوازشریف نے کل کا جلسہ منسوخ کیا ،حکمرانوں کا فرض ہے اپنے عوام کی خدمت کرنا، اس الیکشن میں ان سے جواب مانگنا ہے کہ وہ کہاں تھے جب مری کے لوگ مررہے تھے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہاکہ نوازشریف آتا ہے تو مزدور کا چولہا جلتا ہے، 10سال کے بچے سے سوال پوچھا گیا تو اس نے کہا نوازشریف آتا ہے تو آٹا سستا ہوتا ہے، الیکشن دور نہیں 2روزباقی ہیں، شیر پر مہر لگاؤ اور پاکستان کو نوازدو، وعدہ ہےمری نے شیر کو منتخب کیا تو سب سے زیادہ یہاں ترقی ہوگی۔

متعلقہ خبریں