اہم خبریں

9 فروری مسلم لیگ ن کیلئے شکست کا ماتم لے کرطلو ع ہوگا، پلوشہ خا ن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مرکزی رہنما پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اوچھے ہتھکنڈوںکا استعمال حالیہ الیکشن میں شکست کا خوف ہے ۔ پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے حرکارے ملک بھرمیں غنڈہ گردی میں ملوث ہیں، دفاتر میں گھس کر لوگوں کو اغواء کیا جارہا ہے،

عطا تارڑ کا لہجہ اور بدتمیزی بتا رہی ہے کہ اس ٹولے کو اپنی شکست نظر آرہی ہے، ووٹوں کی خریدوفروخت کا انکا پرانا طریقہ ہے ، عطا تارڑ سمجھ رہے ہیں کہ ہم ان کی دھمکیاں برداشت کر لیں گے ۔ پلوشہ خان نے مطالبہ کیا کہ ن لیگی قیادت اپنی پوزیشن واضح کرے، ن لیگی دور حکومت میں مظالم کی داستانیںرقم ہوئیں، ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات موجود ہیں۔
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما عطاتارڑ اپنا غصہ ہم پر نہ نکالے، دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے دیکھیں چار انگلیاں انکی اپنی طرف ہیں، آپ حلقے کے کسی بھی ووٹر کو ہاتھ لگا کر دکھاؤ، نہ بلاول بھٹو کہیں جارہے ہیں نہ انکے بڑے۔زرداری نے ہی وینٹی لیٹر پر پڑی آپکی جماعت کو اٹھا کر پی ڈی ایم میں شامل کروایا تھا اور آکسیجن دے کر دوبارہ زندہ کیا

مزید پڑھیں:ووٹ کو عزت دو کا دعویٰ جھوٹا ،نوازشریف کا امیر المومنین بننے کا خواب چکنا چور کردینگے،بلاول بھٹو

آصف زرداری کی مدد سے ہی شہبازشریف وزیراعظم بنے، یہ لہجہ فرعونیت کا ہے کسی سیاستدان کا نہیں، الیکشن کمیشن اس امیدوار کی دھمکیوں کا سخت نوٹس لے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ 9 فروری کا سورج (ن) لیگ کے لیے شکست کا ماتم لے کر طلوع ہوگا

متعلقہ خبریں