اہم خبریں

کراچی ،پیپلزپارٹی کی انتخابی ریلی کا آغاز ،بلاول قیادت کررہے ہیں

کراچی ( نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کی انتخابی ریلی کا آغاز ہوگیا،ریلی کی قیادت بلاول بھٹو کررہے ہیں،
مزید پڑھیں:جے یوآئی رہنما نے اپنی ہی پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو فضل الرحمان کے سامنے تھپڑ دے مارا

پیپلز پارٹی کی ریلی شیریں جناح کالونی پہنچے گی، جسکے بعد ریلی کیماڑی اور ٹاور سے گزر کر لی مارکیٹ پہنچے گی، ریلی چاکیواڑہ، شیرشاہ، سائٹ ، پا ک کالونی سے ہوتی ہوئی پرانا گولیمار جائیگی، اسکے بعد ریلی نشتر روڈ، لسبیلہ، گلبہار سے ہوتی ہوئی رضویہ چورنگی پہنچے گی

، جسکے بعد ریلی ناظم آباد،پٹرول پمپ، لیاقت آباد 10 نمبر کے راستے سے حسن اسکوائر جائیگی،پیپلز پارٹی کی ریلی یونیورسٹی روڈ سے ہوتے ہوئے صفورا اور ملیرکینٹ جائیگی، جسکے بعد ملیر کالا بورڈ سے ہوتے ہوئے داؤد چورنگی پر ریلی کا اختتام ہوگا۔

متعلقہ خبریں