اسلام آباد(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ۔ اس دوران مشرقی پنجاب کے چند علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند کا امکان۔پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز منگل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر کا امکان۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں چند مقا مات پرصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلودرہا
جبکہ سندھ ،بالائی خیبر پختونخوا،خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوئی۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں بعض مقا مات پر دھند چھائی رہی۔سب سے زیادہ بارش:
مزید پڑھیں:چیف سیکرٹری کے حکم پر گلگت بلتستان میں جنگلات کی کٹائی پر 44 ملازمین برطرف
سندھ: کراچی (سعدی ٹاؤن 13، ناظم آباد، اورنگی 13، گلشن حدید 12، یونیورسٹی روڈ، ایم او ایس 09، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن 07، جناح ٹرمینل، فیصل بیس، ڈی ایچ اے فیز ٹو، کیماڑی 06، قائد آباد، ملیر ہالٹ 05،گلشن معمار 03، مسرور بیس 02)،حیدر آباد 01، خیبرپختونخوا: کاکول 10، مالم جبہ، پٹن 04،بالاکوٹ، میرکھانی 02، سیدو شریف01 ،پنجاب: منڈی بہاوالدین 08، لاہور (ایئرپورٹ07، سٹی04)،سیالکوٹ (ایئر پورٹ 07، سٹی 04)،
گوجرانوالہ 06، جہلم 05، نارووال 03، حافظ آباد، شیخوپورہ 02، قصور 01،کشمیر: مظفرآباد (سٹی07، ایئرپورٹ05)، راولاکوٹ 02،گڑھی دوپٹہ 01 ، گلگت بلتستان: استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری (انچ): اس دوران مالم جبہ02 اور استور میں0.8انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : کا لام منفی12 ، لہہ منفی 10، استور منفی09، اسکردو منفی 07، گو پس منفی06، مالم جبہ ، قلات منفی05 اور راولاکوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔















