اہم خبریں

ملتان کے پہلوان سانول جھکڑ رستم پنجاب بن گئے

لاہور( نیوز ڈیسک ) ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان نے ساہیوال کے اویس ٹائیرانوالہ کو چت کرکے رستم پنجاب کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
مزید بڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر دہشتگرد حملہ، 10 اہلکار شہید

،پنجاب سٹیڈیم لاہور میں رستم پنجاب کا مقابلہ ہوا،رستم پنجاب کے دنگل میں ملتان کے سانول جھکڑ پہلوان اور ساہیوال کے اویس کے درمیان مقابلہ ہوا ، اور34 منٹ مقابلہ جاری رہا،سانول جھکڑ نے اویس ٹائیرانوالہ پہلوان کو چت کرکے ٹائٹل جیت لیا

،شیر پنجاب کے جوڑ میں شہزاد پجار پہلوان نے حریف پہلوان عدنان ٹائیرانوالہ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا،ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے رستم پنجاب سانول جھکڑ کو ساڑھے تین لاکھ روپے اور رنر اپ اویس ٹائیرانوالہ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم اور گرز پیش کئے۔

متعلقہ خبریں