صوابی(نیوزڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فیصلے نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہو رہے ہیں۔پاکستان کو بنانا ریپبلک بنادیا گیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن کراؤ۔یہ لوگ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ کر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، آپ نے ہم سے بلا چھینا ہے اور ہم آپ سے آپکی سیاست چھینیں گے۔
صوابی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 3 فیصلے آچکے ہیں، پوچھتا ہوں کیا ان فیصلوں میں انصاف ہوا ہے؟
انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلے ہو رہے ہیں نواز شریف اور مریم نواز کے حکم پر ہو رہے ہیں۔ عدالتوں کی بےتوقیری ہو رہی ہے، اُنہیں رسوا کیا جارہا ہے۔
مزیدپڑھیں:کامیابی کے بعد علاقے کے مسائل حل کروں گا،اسدقیصر
انہوں نے مزید کہا کہ اُن کا مطالبہ یہی تھا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو نااہل کرنا ہے اور جیل میں ڈالنا ہے۔