اہم خبریں

ایک جماعت نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہے،بلاول بھٹو

حیدرآباد(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔آپ نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ناکام بنانا ہے.ہم عوام کےاصل مسائل جانتے ہیں ان کوحل کرنے کی کوشش کریں گے،8فروری کوجیت عوام اورپیپلزپارٹی کی ہوگی،میراعوام کیساتھ وعدہ ہے اقتدارمیں آنے کےبعد10نکاتی ایجنڈے پرعمل کروں گا،

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چییئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اس الیکشن میں حصہ لینے والی باقی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کررہی ہیں، انہوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا ہے جس سے پاکستان اور اس کی معیشت کو ہو رہا ہے، ان کی لڑائی کا بوجھ آپ مہنگائی، بے روزگاری، غربت کی صورت میں اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کے عوام تشدد کی سیاست نہ کریں،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب چاہتے ہیں کہ سندھ میں بھی ان کی کٹھ پتلی حکومت ہو، سندھ میں میاں صاحب کے سہولت کار ستارے کے نشان پر لڑ رہے ہیں، ستارے رات میں اچھے لگتے ہیں دن میں نہیں۔

بلاول بھٹو نے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد کی صورتحال پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ 75 ملی میٹر بارش کے پانی کی صبح تک نکاسی خوش آئند ہے۔راچی کے 106 شاہراہوں کو فوری صاف کرنا قابل تحسین ہے، میئر کراچی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

لاول بھٹو نے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں سے ہمارا مقابلہ ہے ان کو عوام اچھی طرح سے جانتی ہے، حیدرآباد کے عوام نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہیں، پیپلزپارٹی ایسی سیاست کو ختم کرنا چاہتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ وفاق میں صرف ایک سیاسی جماعت ہے جو نفرت کی سیاست کررہی ہے، سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیاگیا ہے، اب سیاست میں انتقامی سیاست کی جارہی ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ انتخابات کے لیے صرف میں ووٹ مانگ رہا ہوں باقی ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں،

بلاول نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عوام ہمیں مایوس نہیں کریں گے اور 8 فروری کوہرطرف تیروں کی بارش ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ملی تو میں غریب عوام کے لیے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا، آپ کی آمدنی دوگنی کر کے دکھاؤں گا۔

متعلقہ خبریں