لاہور(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے کہتے ہیں عطا تارڑ کو لگام دیں۔آپ سمجھتے ہیں آپ کی بات ہوگئی لیکن عوام سے آپ کی بات نہیں ہوئی، شکست آپ کا مقدر ہے، سندھ میں کوئی آپ کا امیدوار نہیں ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارے دفتر سے 3 کارکنوں کو اغوا کیا گیا، ہم خاموش ہیں کہ الیکشن پُرامن ہو، نواز شریف اور شہباز شریف کو اس عمل کا نوٹس لینا چاہیے اور اس حملے کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:عطاتارڑ کا ایک با ر پھر پیپلزپارٹی پر ووٹ خریدنے کا الزام
شہلا رضا نے کہا کہ اب ہم تیار ہیں، اب یہ ہمارے دفتر آکر دکھائیں، اب جیالے ان کا راستہ روکیں گے، ہمارے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں۔















