اہم خبریں

کراچی، بادل برس پڑے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

کراچی( اے بی این نیوز)مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے، نشیبی علاقے زیر آب ، نظام زندگی درہم بر ہم، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی سی صورتحال، جگہ جگہ ٹریفک جام، پانی گھروں میں داخل، سندھ اسمبلی اورگورنرہاؤس کےاطراف بھی بارش کاپانی جمع،بلدیاتی

مزید پڑھیں :طوفانی بارش، کراچی پانی میں ڈوب گیا

عملہ ہفتہ وار چھٹی منانے میں مصروف،،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملے کو تعینات نہ کیا جاسکا، ملیر ،گلشن ،پپری ،شاہ ٹاؤن ،سٹیل ٹاؤن ،شاہ لطیف اور دیگر علاقوں میں بارش، بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،، شہر قائد میں بارشوں کے باعث سیاسی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں، طوفانی بارش سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر، 20 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں