اہم خبریں

آنے والی حکومت کو پورے پانچ سال دئیے جائیں،جہانگیرترین

ملتان(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میں نے کبھی کسی کو چور ڈاکو نہیں کہا، آنے والی حکومت کو پورے پانچ سال دیے جائیں۔ ایک ایک امید کو پورا کر کے دکھاؤں گا، اکیلا میں کچھ نہیں کرسکتا، تمام لوگ مل کر مشاورت سے کام کریں گے،

ملتان میں حقیقی ترقی کیلئے کام کریں گے۔میں الیکشن لڑ رہا ہوں تا کہ ملتان کی نمائندگی کر سکوں، میری ترجیح معیشت ہے، معیشت کے مسائل ٹھیک کیے جائیں۔ہم چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ تعلقات اچھے ہوں۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 5 سال میں ہی ملک درست سمت پر چل پڑے گا، کل جو فیصلہ آیا ہے عدالت میں تمام شواہد کے بعد آیا ہے، عدالت نے تمام گواہوں کو سننے کے بعد فیصلہ سنایا ہے۔

مزیدپڑھیں:اقتدارمیں آکر ہماری اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہے،جہانگیرترین

انہوں نے کہا کہ ایک ایک امید کو پورا کر کے دکھاؤں گا، اکیلا میں کچھ نہیں کرسکتا، تمام لوگ مل کر مشاورت سے کام کریں گے، ملتان میں حقیقی ترقی کیلئے کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں