اہم خبریں

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کا بذریعہ ای ایم ایس نتائج کیلئے تجرباتی مشق کا فیصلہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 سے قبل الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک اور تجرباتی مشق کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق 26 جنوری کو ہونے والی تجرباتی مشق کے
مزید پڑھیں:ڈیوس کپ ٹائی ،بھارت نے پاکستان کوہرا کر گروپ ون میں جگہ بنالی

لیے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے،جاری کردہ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہیں کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران 26 جنوری کو رزلٹ کی تیاری کے لیے ای ایم ایس پر تجرباتی مشق کریں، رزلٹ کی تیاری کے لیے مشق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کی جائے گی

،الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس کی مشق سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) بھی جاری کر دیے ہیں، اس کے مطابق ریٹرننگ افسر(آر اوز) 25 جنوری تک فارم 28 اور 33 میں اندراج مکمل کرینگے جبکہ پریذائیڈنگ افسر 25 جنوری تک پولنگ اسٹیشن کا میپ بھجوائیں گے،مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران کو آر اوز 25 جنوری تک ڈمی اندراج شدہ فارم 45 مہیا کرینگے، پریذائیڈانگ افسران

قومی و صوبائی اسمبلی کے فارم 45 پر نتائج 26 جنوری کو شام 5 بجے بھیجیں گے، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی موبائل فوٹو لے سکتے ہیں،مزید کہا گیا کہ 26 جنوری شام 5 بجے سے ای ایم ایس آپریٹر ڈیٹا کا اندراج شروع کر دے گا، فارم 45 کے اندراج کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47 تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔

متعلقہ خبریں