اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) انڈیا کے ہاتھوں پلے آف راؤنڈ میں شکست کے بعد پاکستان ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو میں چلا گیا،پاکستان کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی جیت کر
مزید پڑھیں:آئی ایل ٹی 20، اعظم خان نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنا ڈالی
بھارت ورلڈ گروپ ون میں پہنچ گیا، سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلے میں بھی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،60 سال کے بعد ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پاکستان کے دورے پر آنیوالی بھارتی ٹینس ٹیم نے سنگلز کے بعد ڈبلز مقابلوں میں بھی شاندار کھیل پیش کیا،
ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے روز بھارت نے ڈبلز میچ جیت کر 0 – 3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی،ڈبلز مقابلے میں بھارتی جوڑی یوکی بھامبری اور ساکیتھ مائینی نے عقیل خان اور مزمل مرتضی کو 2 -6 اور 6-7 سے ہرایا،گزشتہ روز پہلے سنگلز میں ب
ھارت کے رام کمار نے پاکستان کے اعصام الحق کے خلاف 7-6 ، 6۔7 اور 0۔6 سے پہلا سنگلز جبکہ سری رام بالا جی نے عقیل خان کیخلاف 5۔7 اور 3۔6 سے دوسرا سنگلز میچ جیتا تھا۔















