لاہور( اے بی این نیوز) پنجاب میں نمونیا سے سنگین صورتحال برقرار ہے، اس بیماری سے مزید 5 بچے چل بسے ہیں، اطلاعات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
مزید پڑھیں:طوفانی بارش، کراچی پانی میں ڈوب گیا
، لاہور میں ایک روز کے دوران 156 نئے کیسز سامنے آئے،اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات اور 20 ہزار 267 کیسز سامنے آئے، لاہور میں رواں سال نمونیا سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں
رواں سال نمونیا سے 316 اموات ہو چکی ہیں جب کہ اس بیماری کے 19 ہزار 594 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ گزشتہ 11 روز کے دوران 100 سے زائد بچے دم توڑ گئے ہیں۔