اہم خبریں

گوادر،زیرتعمیربسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا ،کوسٹل ہائی وے بند

گوادر ( اے بی این نیوز) بارش اور برفباری کے باعث بعض علاقوں میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،موسلا دھار بارش کے باعث اضافے پانی کے دباؤ سے گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں زیر تعمیر بسول ڈیم کا بند ٹوٹ گیا،بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی ہے، زیارت، کان مہترزئی، کوژک ٹاپ،
مزید پڑیں:طوفانی بارش، کراچی پانی میں ڈوب گی
قلعہ سیف اللہ اور اس سے ملحق علاقوں میں شدید برفباری سے ہر طرف سفیدی چھاگئی،کوئٹہ، جھل مگسی، لورالائی اور دوسرے بہت سے علاقوں میں بارش جاری ہے۔ بارش اور برفباری کے نتیجے میں بہت سے علاقوں میں سردی مزید شدت اختیار کرگئی۔ کچی اور دور افتادہ آبادیوں میں رہنے والوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں

،زیر تعمیر بسول ڈیم کا بندٹوٹنے سے کافی مقدار میں پانی کااختراج ہورہا ہے۔ سیلابی ریلا کوسٹل ہائی وے سے گزررہا ہے، پولیس نے ٹریفک کو اور ماڑہ کے مقام پر روک دیا،پانی اورماڑہ پل کے اوپر سے بھی گزر رہا ہے۔ مکران کوسٹل ہائی وے کو دونوں طرف سے بند کردیا گیا ہے۔ دونوں طرف مسافر پھنس گئے ہیں۔ اورماڑہ پل کی قریبی آبادی کو نقل مکانی کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں