اہم خبریں

نعرہ لگانے والے ریاست مدینہ سے بےخبر تھے،فضل الرحمان

لکی مروت(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ووٹ کی پرچی پر جہاد اور اسلام دونوں جیت سکتے ہیں۔اسمبلی میں قران و سنت کے خلاف قانونی سازی ہوتی ہے جبکہ جے یو آئی نے کم نمائندگی کے باوجود اس کا راستہ روکا ہے۔اس وقت ملک کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں، جس کا ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں۔
سابقہ حکمران 75 سال سے قوم کو مطمئن نہ کرسکے جبکہ ملک میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

ہفتہ کو لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے ریاست مدینہ سے بےخبر تھے۔

مزیدپڑھیں:آج کی سیاست شرعی لحاظ سے درست نہیں،مولانا فضل الرحمن

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی ختم کرکے سب سے پہلے عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں