اہم خبریں

سولر پینل امپورٹ سکینڈل، مرکزی ملزم گرفتار

کراچی ( اے بی این نیوز) اربوں روپے کے گھپلے کے اہم ملزم رب نواز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ہی سولر پینل امپورٹ سکینڈل کی انکوائری آگے بڑھے گی۔ سولر پینل کی درآمدات میں 73 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس چوری کیا گیا۔
مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا کے تین حلقوں پر انتخابات ملتوی کرنے کااعلان

سولر پینل کی درآمدات میں 450 کمپنیوں کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی اور 63 کمپنیاں درآمدات میں اوور انوائسنگ میں ملوث تھیں۔اس سے قبل 2017-2022 کے دوران سولر پینلز کی درآمد میں 69.5 بلین روپے سے زائد کی اوور انوائسنگ کا انکشاف ہوا تھا۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق 63 درآمد کنندگان کی جانب سے 6,232 گڈز ڈیکلریشنز (جی ڈیز) پر اوور انوائسنگ کا واضح نمونہ سامنے آیا اور دو نجی کمپنیوں سے 72 ارب روپے منتقل کیے گئے تاہم 45 ارب روپے کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں