پاکستان کے سیاحتی مقامات پر فباری کی تازہ ترین صورتحال دیکھیں
اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ویک اینڈ کے دوران مری، گلیات اور پاکستان کے دیگر سیاحتی مقامات پر نمایاں بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے،
مزید پڑھیں:ن لیگ کے صوبائی امیداور کے گھر پر بم حملہ
مختصر صورتحال کے مطابق مغربی لہر بلوچستان اور بالائی سندھ کو متاثر کر رہی ہے۔ آج رات سے پاکستان کے بالائی علاقوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے، جمعہ کی رات، ہفتہ اور اتوار کو مری، گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔اس دوران مری، گلیات، مالم جبہ، کالام، چترال، دیر، ہنزہ، استور، اسکردو، گلگت، گڑھی دوپٹہ اور راولاکوٹ میں برف باری سے آمدورفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔ سیاحوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مری کا کم سے کم درجہ حرارت ہفتہ کو 04 سے -02 ڈگری سینٹی گریڈ اور اتوار کو -02-00 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر سیاحتی مقامات پر موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ تاہم بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوئی۔
بارش بالاکوٹ 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: استور 01، پنجاب: مری 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اور برفباری مری 0.5، استور 0.4 انچ ریکارڈ کی گئی
کالام ملک کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ شام کے وقت نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔شدید برفباری کا مشاہدہ کرنے کے لیے سیاحوں نے مری، گلیات اور ملک کے دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ سیاحوں کی بڑی تعداد میں ملکہ کوہسار اور گلیات اور دیگر پہاڑی مقامات کی طرف جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔













