اہم خبریں

مری میں برفباری،ٹریفک جام سیاح پھنس گئے ،ایڈوائزری جاری

مری ( اے بی این نیوز ) مری میں ایک فٹ سے زیادہ برفباری کے بعد سیاح موسم کا لطف اٹھانے کیلئے مری پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں،جسکے باعث مختلف مقامات پر سیاح پھنس گئے ہیں،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنز مری کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام تیزی سے جاری ہے، متعدد فیملیز کو ریسکیو کر لیا گیا ہے
مزید پڑھیں:آئندہ ہفتے عازمینِ حج کی تربیت اور بائیو میٹرک شیڈول کا اعلان کیا جائے گا

اور مزید کام جاری ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل سی ٹی او رراولپنڈی شدید سردی اور برفباری کے سبب مری آنیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرچکے ہیں، سی ٹی او کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا تھاکہسیاح رات کو سفر سے گریز کریں اور روڈ پر سیلفیاں نہ لیں، برفباری کے دوران سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں، سیاح گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں اور اپنے ساتھ گرم لباس بھی لازمی رکھیں، سیاح اپنی گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھالہں تاکہ سلپ ہونے سے بچاجاسکے اور اپنی گاڑیوں کو مناسب جگہ پارک کریں۔

متعلقہ خبریں