اسلام آباد ( اے بی این نیوز )146جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ،وفاقی کابینہ نےمنظوری دیدی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس،، نگران وزیراعظم نے کہا حکومت ادویات کی مناسب قیمت پرفراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے
،ادویات کی سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں تیزکی جائیں،ادویات کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن سےمتعلق قانون سازی کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں،آئندہ منتخب حکومت ان سفارشات کوپارلیمنٹ میں پیش کرسکے،وفاقی کابینہ کی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کےفیصلوں کی توثیق کی ہے۔