اسلا م آباد(نیوزڈیسک)ہل سٹیشن مری میں دس انچ برف پڑنے سے سینکڑوں سیاح پھنس گئے۔،شدید برف باری کے باعث سیاحوں کو مری میں داخلے سے روک دیا گیا۔پاکستان کے سیاحتی ہل اسٹیشن مری میں حکام نے ہل اسٹیشن پر شدید برف باری اور سڑک کی بندش کے باعث مزید سیاحوں کا داخلہ عارضی طور پر روک دیا۔
حالیہ برفباری کے دوران مری اور گلیات کے علاقے میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ گلیات کے علاقے میں برفباری کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا، جبکہ ہزاروں لوگ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے علاقے میں پہنچ گئے۔ بھاری ٹریفک کی روانی متاثر، مری اور دیگر علاقوں میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں گاڑیاں داخل ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم، ۔
مزید پڑھیں: حویلی میں شدید برفباری ،لسڈنہ حاجی پیر روڈ ٹریفک کیلئے بند ، انتظامیہ متحرک
مشہور سیاحتی مقامات پر شدید برف باری نے زائرین کو پھنسا دیا، کیونکہ ہل اسٹیشن پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 انچ سے زیادہ برف پڑی ہے۔وسیع ٹریفک جام کے درمیان پھسلن سڑکوں پر گاڑیاں چلنے میں ناکام رہیں جس کے باعث مری ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
ہائی وے اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ریکارڈ سیاحوں کے داخلے کے باعث ہوٹلوں میں کرائے بڑھادیئے ، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،۔انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ محتاط رہیں دوسری جانب این ڈی ایم اے کے مطابق بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ جمعرات کو اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/برفباری بھی متوقع ہے۔محکمہ واپڈا کی بھی نااہلی کہیں گھنٹوں سے شہر اور ددیہی علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے۔۔