لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب میں نمونیا سے مزید8 بچے جاں بحق ہوگئے ، جبکہ گزشتہ 8 روز کے دوران 100 سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نمونیا کے 792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
مزید پڑھیں:گرپتونت سنگھ قتل سازش ، امریکہ نے بھارت کو ڈرون کی فروخت روک دی
جبکہ لاہور میں ایک روز کے دوران 191 نئے کیسز سامنے آئے،پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 296 اموات اور 18 ہزار 40 کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں رواں سال نمونیا سے 57 ہلاکتیں اور 3 ہزار 342 کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں نمونیا نےخطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے۔