لاہور( اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ کرکے اڈہ پلاٹ سے مراکہ ملتان روڈ تک منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا،
مزید پڑھیں:بلوچستان ، خبیرپختونخوا میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال، الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملتان روڈ سے آنے والی ٹریفک کیلئے ایک سائیڈ پہلے کھول دی جائیگی،انہوں نے ہدایت دی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اسے جلد مکمل کیا جائے، یہ منصوبہ لاہور کی ٹریفک کو ریگولیٹ کرنےکیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے
،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عوام کی سہولتکیلئے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔















