لاہور( نیوز ڈیسک ) پنجاب کے کئی علاقوں موسلا دھار بارش ہوئی، بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، فیصل آباد، گجرات، جہلم اور منڈی بہا الدین سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی وجہ سے مختلف رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم اے نے مری اور ملحقہ علاقوں میں سیاحوں کو برفباری میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی، سترہ میل کے علاقے سے سیاحوں کا مری میں داخلہ بند کردیا گیا،ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری اور راولپنڈی انتظامیہ برفباری کے باعث پوری طرح الرٹ اور فیلڈ میں موجود ہے، ایکسپریس ہائی وے سمیت تمام اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے،لوکل انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ سیاحوں کیلئے بہترین انتظامات کریں اور عوام موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔
